ملزم عابد علی کی اہلیہ بشریٰ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

لاہور سانحے کے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عابدعلی کی اہلیہ بشریٰ پولیس چھاپے میں گرفتارہو گئی۔یہ خاتون ملزم کی دوسری بیوی ہے اور اس کا تعلق فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ سے ہے۔ بشریٰ پولیس کے چھاپے کےدوران فرار ہو گئی تھی تاہم اب اسے حراست میں لے کر تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ المناک واقعے کے کئی روز گزرنےکے باوجود مرکزی ملزم عابد علی تاحال مفرور ہے اور اسکی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش بارآور ثابت نہہں ہوسکی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More