سمندری طوفان ’سیلی‘ تیزی سے جنوبی امریکا کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفان سیلی امریکی جنوبی ساحل کی طرف بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تیز بارش کی پیش گوئی کے ساتھ ، "تاریخی" اور ممکنہ طور پر انتہائی خطرناک طوفان کے امکانات کے سبب سیلاب سے بھی خبر دار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نیشنل ہیریکین سینٹر این ایچ سی نے بتایا کہ الباما اور فلوریڈا میں ساحلی علاقے طوفان کی زد میں ہیں۔ علاقے میں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ اس طوفان کو شدت کے اعتبار سے اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔‎
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More