بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کیساتھ معاہدے کیخلاف فلسطینی سراپا احتجاج

اب تک  |  Sep 17, 2020

غزہ: (16 ستمبر 2020) بحرین اورمتحدہ عرب امارات کےاسرائیل کیساتھ امن معاہدے کیخلاف غزہ میں ہزاروں فلسطینی احتجاج کررہے ہیں۔بحرین میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطینی مظاہرین نےاسرائیلی پرچم کو نزز آتش کردیا۔

فلسطینی اور بحرین کے مظاہرین نےبھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی شدید مذمت کی ہے۔مظاہرین نے بحرین اورمتحدہ عرب امارات کےاسرائیل کیساتھ امن معاہدے کو دھوکہ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ بحرین اورمتحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ امن معاہدے گزشتہ روز ہوا تھا۔ معاہدے کی تقریب وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی میزبانی میں ہوئی۔

صدر ٹرمپ نےدعویٰ کیاہے کہ مزید چھ ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے انتہائی قریب ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More