کورونا مریض کو دبئی بھیجنے پر بھارتی ایئرلائن پر پابندی عائد

ہماری ویب  |  Sep 18, 2020


بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال تاحال تھم نہ سکی اور اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ بھارتی ایئر لائن انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کو بھی دبئی پہنچا دیا ہے جس پر دبئی سول ایوی ایشن کی جانب سے بھارتی ایئر لائن پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے ایک بھارت مسافر جس کا کورونا مثبت تھا اس کو بھارت سے براستہ دبئی ائیر لائن میں بٹھا دیا گیا ۔
دبئی انتظامیہ نے پہلے بھی بھارتی کورونا مسافروں کے دبئی میں آنے کی وجہ سے بھارتی ائر لائنز کو وارننگ دی تھی مگر اس معاملے کو بھارت کی جانب سے سنجیدہ نہ لیا گیا۔
اور اب مذید کورونا مریضوں کو لایا گیا، جس کے بعد دبئی نے بھارت کی تمام ہی ایئر لائنز پر پابندی لگا دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا پازیٹو سرٹیفکیٹ رکھنے والے مسافروں کو بھارتی ائرلائن میں سوار کر وایا گیا ان کا سرٹیفکیٹ چیک کئے بغیر۔
واضح رہے کہ دبئی انتظامیہ نے 15 روز کے لئے بھارتی ایئر لائنز پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، اب نہ کوئی فلائٹ دبئی سے بھارت جائے گی اور نہ بھارت سے دبئی آئے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More