روزانہ سیب کھانا ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچا سکتا ہے۔۔۔ کیا آپ روزانہ 2 سیب کھانے کے یہ بڑے فائدے جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 26, 2020


بچپن سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ روزانہ سیب کھانا صحت کے لئے مفید ہے اور بچوں کو کھلایا بھی جاتا ہے ناشتے میں یا لنچ میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی طرح سیب کو ضرور استعمال کریں۔
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ روزاہ دو سیب کھانے سے متعلق ماہرین کیا رائے دیتے ہیں۔ برطانیہ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ماہرین نے ایسے افراد پر تحقیق کی جن کا کولیسٹرول زیادہ بڑھا ہوا تھا اور انھیں 8 ہفتوں تک روزانہ دو سیب کھانے کی تجویز کی گئی۔
8ماہ کے بعد جب ان لوگوں کا معائنہ کیا گیا تو آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کیونکہ: ماہرین ریسرچ جنرل میں بتاتے ہیں کہ جب ہم نے ان لوگوں کا معائنہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ حد سے زیادہ بڑھا ہوا کولیسٹرول 8 ہفتے دو سیب روزانہ کھانے سے کس قدر کنٹرول میں آگیا اور ان کا بڑھا ہوا وزن بھی دو سے ڈھائی کلو کم ہوگیا۔ صرف یہی نہیں ماہرین نے ایک اور انکشاف کیا کہ:
اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم ہوگیا کیونکہ کولیسٹرول بڑھ جانے کی وجہ سے دل کی شریانیں متاثر ہونے لگتی ہیں۔ اس لئے اگر ایک شخص روزانہ 2سیب کھاتا ہے تو اس کے دل کی شریانیں پہلے سے زیادہ صحت مند ہوجائیں گی۔ تحقیق کے مصنف پروفیسر جولی لوورگروو کہتی ہیں کہ :
2 سیب روزانہ کھانے سے پولیفینول کی بڑی مقدار ملتی ہے جو ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جبکہ سیب کھانے سے اچھے کولیسٹرول میں کمی نہیں ہوتی۔ جولی مذید بتاتی ہیں کہ:
''سیب ایک کے بجائے دو روزانہ کھانے سے فالج کے خطرے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور فالج کی وجہ سے ہونے والی ہکلاہٹ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے''۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More