انگلینڈ ٹیم 11سال بعد پاکستان آنے کو تیار

سماء نیوز  |  Oct 16, 2020

فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ کرکٹ ٹٰیم نے اگلے سال جنوری 2021 میں دورہ پاکستان کے لیےغور شروع کردیا۔

گیارہ سال کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی ہے تاہم اس حوالے سے رسمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز 13 سے 20 جنوری کے دوران کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، جس کی تصدیق انگلش بورڈ کر چکا ہے۔

گزشتہ ہفتے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو خط لکھا جس میں 3 ٹی20 میچز کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے تاہم سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کیا جائے گا جبکہ دورہ پاکستان سے قبل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور حفظان صحت کے معاملات کا بھی باریک بینی سے جائزہ جائےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More