پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرح سروس شروع کرنےکا اعلان

سماء نیوز  |  Oct 23, 2020

فوٹو: اے ایف پی

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر لکھا کہ ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا گیا اور نیٹ فلکس کی طرز پر پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیمرا کو بھی نشریاتی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرنے کو کہا گیا ہے اور جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائنز ملتی ہیں نجی کمپنیز کے اشتراک سے او ٹی ٹی سروس شروع کریں گے۔

نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لا تعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔

کنزیومر الیکٹرونکس شو 2016ء کے موقع پر نیٹ فلکس نے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے 130 ممالک میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔

نیٹ فلکس محض دوسرے ٹی وی چینلوں کے شوز ہی نہیں دکھاتا بلکہ اپنے ڈرامے بھی بناتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More