پولیس اہلکار نے پاکستان کی معروف اداکارہ کو ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

روزنامہ اوصاف  |  Oct 26, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی پولیس نے تھیٹر کی اداکارہ کا ری پ کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اداکارہ نے ملزم پولیس اہلکار کے خلاف شکایت درج کروائی کہ وہ اسے گارڈن ٹاؤن کے ہوٹل میں رقص کی تقریب کے لیے لے کر گیا اور وہاں لے جا کر اس کا ر ی پ کردیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے رقاصہ ہے اور ملزم نے اسے ایک تقریب میں رقص کرنے کے لیے اس کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اسے ہوٹل لے جا کر ر ی پ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ بعد ازاں خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف ر ی پ کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل پولیس افسر (سی سی پی او) سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کے خلاف الزامات پر محکمہ جاتی انکوائری اور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کا حکم دیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More