کالی بلی نے راستہ کاٹ لیا یعنی کچھ برا ہونے والا ہے ۔۔۔ کچھ ایسی غلط باتیں جن سے کچھ نہیں ہوتا

ہماری ویب  |  Oct 31, 2020


ہمارے یہاں کئی ایسی باتیں سننے کو ملتی ہیں جن کی نہ تو کوئی عقلی دلائل ہے اور نہ کسی مشہور بزرگ کی کہاوت بس لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی نے جو بات بتا دی وہی سچ ہے کچھ ایسی ہی غلط باتیں جن کی کوئی حتمی صداقت نہیں ان پر پورا معاشرہ آنکھ بند کرکے یقین کرلیتا ہے جیسا کہ چند آپ کو ہم بتا رہے ہیں:
کالی بلی کا راستہ کاٹنا:
کالی بلی راستہ کاٹ لے تو کوئی برائی آنے والی ہے کچھ برا ہونے والا ہے اور بس اس بات کو بچے سے لے کر بڑے ہر کسی نے سچ مانا ہوا ہے کہ حالانکہ ہوا کچھ یوں تھا کہ سولہویں صدی میں انگلینڈ کے علاقے لنکن شائر میں ایک باپ بیٹا رات کے وقت سفر کررہے تھے۔ ان کے راستے میں ایک بلی آئی ، بلی بیچاری کالے رنگ کی تھی بےدیہانی میں انہوں نے اس کو مار کر زخمی کردیا۔ بلی زخمی ہوکر ایک قریبی جھونپڑے میں جا کر گھس گئی جہاں ایک بوڑھی عورت بھی زخمی تھی۔ بس لوگوں نے جب سے ہی قیاس کرلیا کہ کالی بلی راستہ کاٹ لے تو کچھ برا ہونے والا ہے۔ جبکہ اصل میں اس بیچاری بلی کی تو کوئی غلطی ہی نہیں ہے۔
خالی قینچی مت چلاؤ
یقیناً آپ نے یہ جملہ اکثر اپنے گھر میں سنا ہوگا کہ خالی قینچی مت چلاؤ لڑائی ہوجاتی ہے- لیکن اگر آپ نے والدہ کی بات نہ قینچی چلانے کی وجہ سے لڑائی کا تو پتہ نہیں لیکن پٹائی ضرور ہوجائے گی- اس لیے بہتر ہے کہ اس غیر حقیقی بات کی حقیقت جاننے کی کوشش نہ کریں اور قینچی سے دور رہیں-
دیگچی میں کھانا اور شادی کے دن طوفان
اگر آپ بھی براہ راست دیگچی سے کھانا کھاتے ہیں تو پھر جان لیجیے کہ آپ کی شادی کے دن بارش اور طوفان ضرور آئیں گے- یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اکثر دیسی گھرانوں میں یہ جملے سنے جاتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس افسانوی بات کی حقیقت سے کوئی واقف نہیں بس جو سنا آگے بڑھا دیا-
ہچکیاں -- کوئی یاد کر رہا ہے
جہاں کسی کو ہچکی لگی فوراً پیچھے سے جملہ سننے کو ملتا ہے کہ ضرور کوئی یاد کر رہا ہوگا- جبکہ اس جملے کا بھی حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے- البتہ ہچکی کا پانی سے ضرور تعلق ہے پانی پلائیے اور ہچکیاں رک جائیں گی-
شیشے کا سامان ٹوٹنا خوش قسمتی ہے
شیشے کا کوئی برتن ٹوٹ جائے تو عام حالات میں اسے دیسی گھرانوں میں خوش قسمتی قرار دیا جاتا ہے- لیکن اگر یہ برتن امی کے جہیز کی ہو تو حالات انتہائی خاص اور نازک ہوجاتے ہیں جس کے ساتھ بدقسمتی شروع ہوجاتی ہے- اس لیے خوش قسمتی سے تعبیر کرنا چھوڑیں کیونکہ بدقسمتی کے قصے زیادہ ہیں-
سیدھے ہاتھ میں خارش مطلب دولت کی آمد
خیر اب تو لوگ اس بات کو مذاق سمجھنے لگے ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب اکثر لوگ سیدھے ہاتھ میں خارش ہونے کا مطلب کوئی دولت ہاتھ آنے والی سمجھتے تھے- لیکن خارش کے بعد وہ دولت کسی کے ہاتھ کبھی آئی نہیں-
یہ سب وہ باتیں ہیں جن پر لوگ یقین بھی رکھتے ہیں مگر ان کی اصل حقیقت محض خیالی پلائو سے زیادہ نہیں ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More