مقدمے سے خوفزدہ شخص، دوست کا ہی قتل کر دیا

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2020

یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے خواب میں مقدمہ درج کروانے والے دوست کی حقیقت میں جان لے لی۔

غیرقانونی نوادرات کا کاروبار کرنے والے شخص نے دوران حراست پولیس کو بتایا کہ اس کے دوست نے مجھے دھمکیاں دیں کہ پولیس کو اس کے غیرقانونی دھندے سے متعلق سب کو کچھ بتا دے گا۔

ملزم کے بقول اس نے دوست کا منہ بند رکھنے کے 10 لاکھ مصری پاؤنڈ بھی دیے لیکن اس کے باوجود وہ دھمکیاں دیتا رہا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے خواب میں دیکھا کہ دوست نے پولیس کو جا کر میرے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور کاروبار کا سارا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

قاتل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دوست کو ذبح کرنے کے بعد لاش کو نالے میں پھینک دیا اور بعدازاں لواحقین کے ساتھ مل کر اس کی تلاش کرتا رہا، لاش ملنے کے بعد اس کے جنازے میں بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More