پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے سٹیج کے ساتھ جماعت اسلامی کا بھی پرچم لگ گیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے لئے لگائے گئے سٹیج پر باقی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جماعت اسلامی کا بھی پرچم لگ گیا۔جس پر جماعت اسلامی نےاپنا شدید رد عمل ظاہر کیاہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واضح طور پر ایک الگ تحریک چلا رہی ہے اور اس کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق  نہیں ہے، پشاور جلسے کے اسٹیج پر ہمارا جھنڈا لگانا غلط بات ہے۔اس جلسے سے ہماری جماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جماعت اسلامی اس عمل کی مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے درخواست کرتی ہے جھنڈا ہٹایا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عمل کسی غلطی کی وجہ سے ہوا ہوگا، پی ڈی ایم انتظامیہ اس معاملے میں وضاحت دے اور ہمارا جھنڈا اسٹیج سے اتارے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More