چاندگرہن29 اور30 نومبرکی درمیانی شب ہوگا

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب ہوگا۔

ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال نے بتایا کہ چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اورایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں بھی نہیں دیکھا جائے گا۔

پاکستانی وقت کےمطابق چاند گرہن کا آغازرات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا اور شب 2 بجکر42 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

چاند گرہن کا اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر ہوگا اور چاند سے گرہن ہٹے گا۔چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔

اس کےعلاوہ سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More