جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے روز ٹرمپ کیا کریں گے؟ رپورٹ آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Nov 29, 2020

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی اخبار اور میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن جس روز بطور صدر حلف اٹھائیں‌ گے اُس روز ٹرمپ بھی ایک اہم اعلان کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کے روز اہم اعلان کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبِ حلف برداری میں ٹرمپ آئندہ 2024 کے صدارتی انتخابات پر نگاہیں رکھنے اور اپنی سیاسی جدوجہد دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے۔وائٹ ہاؤس میں تعینات سینئر اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ٹرمپ کو ابھی تک اپنی شکست اور انتخابی نتائج پر یقین نہیں آرہا مگر اب انہیں اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ صدارتی عہدہ اُن کے ہاتھ سے چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں ٹرمپ بھی اپنی الوداعی تقریر کریں گے اور آئندہ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔یاد رہے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن 306 الیکٹورل کالج ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ ری پبلکن کے امیدوار ٹرمپ صرف 232 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔جوبائیڈن کو امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ 8 کروڑ ووٹ لینے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جسے ٹرمپ نے مسترد کردیا۔ ٹرمپ اور اُن کے رفقاء نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کیا تھا جن میں سے چند نشستوں میں انہیں بڑا دھچکا بھی پڑا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More