شاہد آفریدی لنکن پرئمیرلیگ کیوں چھوڑ آئے

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

فوٹو: ایل پی ایل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نجی مصروفیات کے باعث لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بدقسمتی کیساتھ مجھے لنکن پریمئر لیگ چھوڑ کر ایمرجنسی میں نجی مصروفیات کے باعث گھر واپس جانا پڑرہا ہے تاہم معاملات فوری حل ہونے پر لیگ میں ضرور شرکت کروں گا۔

لنکن پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو پاکستانی اسٹار بیٹسمین نے لیگ کے پہلے ہی میچ میں اپنی دھاک بٹھا دی تھی انہوں نے جافنا سٹالینز کیخلاف 23 گیندوں پر 58 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

دوسرے میچ میں انہوں نے شاندار باؤلنگ کی اور اہم میچ میں آندرے رسل کی قیمتی وکٹ حاصل کی، اس میچ میں رسل نے 19 گیندوں پر 65رنز کی جارحانہ باری کھیلی تھی۔

تیسرے میچ میں شاہد آفریدی بدقسمت ثابت ہوئے اور گولڈن ڈک کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے، اس میچ میں ان کی ٹیم کا سامنا کنڈی ٹسکرز تھا، اس میچ کے دوران محمد عامر اور نوین الحق کے تنازع کے باعث شاہد آفریدی اور افغان فاسٹ باؤلر میں تکرار بھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ لنکن پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دوسری جانب کینڈی ٹسکرز کے افغان کرکٹر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے قومی فاسٹ بالر محمد عامر کے مابین ایک بار پھر مقابلہ 10دسمبر کو کھیلا جائے گئے جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دوبارہ اِن ایکشن ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More