وزیراعظم عمران خان نے ویلز کے شہزادے چارلس سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات،کووڈ 19،ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

اے پی پی  |  Dec 03, 2020

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے ویلز کے شہزادے چارلس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات،کووڈ 19،ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کوڈ 19 سے برطانیہ میں ہونے والی جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس وباسےنمٹنے کےلئے عالمی تعاون اہم ہے۔پاکستان سمارٹ لاک ڈائون،ایس او پیس پر عملدرآمد اور مربوط قومی کاوشوں سے صحت اور معیشت پر کم سے کم اثرات میں کامیاب رہا۔وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک اہم مسئلہ ہے اور پاکستان اس عالمی برادری سے مل کر اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے پرنس آف ویلز کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات جن میں دس ارب پودے لگانے کے منصوبے،علاقائی تحفظ کے اقدامات کے تحت قومی پارکس کےقیام،ایکوسسٹم بحالی اقدام سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پرنس آف ویلز کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More