سال 2020 کے بہترین لگژی جہازوں کی فہرست جاری

ہم نیوز  |  Dec 26, 2020

معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2020 کے لیے بہترین لگژی جہازوں کی فہرست جاری کر دی۔

بل گیٹس کی مالی معاونت سے ہالینڈ کی کمپنی  کا تیار کردہ بحری جہاز کوسموس کو فوربز نے2020 کا بہترین انتخاب قرار دے دیا۔

265  فٹ لمبے اورہائیڈروجن سے چلنے والے بحری جہاز میں لگژی ہوٹلز اور کمروں کے علاوہ ٹاپ پر ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔

جہاز میں المونیم کا استعمال ہوا ہے جس سے یہ سمندر میں انتہائی تیزرفتاری سے سفر کرسکتا ہے۔ بل گیٹس کی اس لگژری کشتی  کی قیمت ننانوے ارب پاکستانی روپے ہے ۔

دلکش بزنس  جیٹ اور اس کی میچنگ اسپورٹس کار کی جوڑی بھی فوربز فہرست میں شامل ہے۔ برازیلین کمپنی کےجہازاور جرمن کارکی جوڑی کی قیمت گیارہ ملین ڈالرز ہے۔

اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی بحری کشتی سنریف 80 بھی فوربز فہرست میں شامل ہے، اسی فٹ لمبی کشتی چوبیس ناٹ کی اسپیڈ سے چلتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر بھی فہرست میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More