مصباح الحق فارغ ۔۔۔ نیا کوچ کون ہوگا۔۔۔ نام کا اعلان کر دیاگیا۔۔ ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 45 سالہ شعیب اختر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے اختتام کے بعد زمبابوے کے اینڈی فلاور مصباح الحق کی جگہ لیں گے۔ مصباح کی برطرفی کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اینڈی فلاور کو اجازت دیدی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 6 کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔شعیب اختر نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کو ‘ردی کی ٹوپی’ قرار دیا اور خیال ظاہر کیا کہ الزام تراشی سے بچنے کے لئے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پی سی بی حکام نے تنقید سے بچنے کے لیے یہ کمیٹی بنائی ہے تاکہ سارا الزام اس پر ڈالا جاسکے، پی سی بی کا یہ موقف انتہائی فصول ہے کہ انہوں نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر فیصلے کیے تھے ۔دنیا کے تیزترین باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کا ایک بھی بندہ باقی نہیں رہے گا کیوں کہ اینڈی فلاور اپنے لوگ لائے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ روز مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنے آپ کو ثابت کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔ کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ہوم سیریز کے صرف دو ہفتے باقی ہیں ، اس کے اختتام کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی ایک اور جائزہ لے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More