آئندہ سال پاکستان کی معیشت 4فیصد سے ترقی کریگی، موڈیز

سماء نیوز  |  Jan 13, 2021

اگلا سال ترقی کا سال ہوگا، موڈيز نے بتاديا کہ آگے سب اچھا ہے، 2022ء  ميں پاکستان کی معيشت ساڑھے 4 فيصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز پاکستان میں معاشی بہتری کی قائل ہوگئی، رپورٹ میں پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا گیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کردیا، پاکستان کا معاشی ’’آؤٹ لک‘‘ مستحکم قرار دیتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ 2022ء میں معاشی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہے گی۔

موڈیوز کے مطابق کرونا وباء کے باوجود رواں سال پاکستانی معیشت منفی سے مثبت ہوجائے گی، معیشت کی ترقی کی شرح 2021ء میں ڈیڑھ فیصد رہے گی۔

موڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2021ء میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہے گی، سرمائے کی مضبوط فراہمی اور پاکستان کے بینکوں کا آؤٹ لک بھی مستحکم ہے۔

معاشی ماہرين کہتے ہيں کہ موڈيز اب بھی ايک سال پيچھے ہے، معيشت اسی سال ساڑھے 4 فيصد ترقی کرے گی، اسٹاک مارکيٹ تيز ہوئی ہے، انٹرسٹ ريٹ اور مہنگائی نيچے آرہی ہے، اب عالمی سرمايہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

اشفاق تولہ کا کہنا ہے کہ شرح سود ميں مزيد کمی لانا ہوگی، اگر شرح سود بڑھی تو استحکام نہيں رہ پائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More