چین کی پی آئی اے کی پروازوں پر 3 ہفتوں کی عارضی پابندی عائد

بول نیوز  |  Jan 14, 2021

چین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین (پی آئی اے) کی پروازوں پر تین ہفتوں کی عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز کے باعث چین نے یہ پابندی عائد کی ہے، پروازیں پاکستان سے چین پہنچنے والے کچھ مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرمعطل کی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بول نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے چین جانے والے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ والے مسافروں کی چین میں مثبت رپورٹ آئی جبکہ چین نے اس لیے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی طور پر تین ہفتے کی پابندی عائد کی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More