پاکستان سپرلیگ کاچھٹاایڈیشن ، پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہونے والے ڈیوڈ ملر نےپشاورزلمی کوزوردارجھٹکادیدیا،مداحوںکے لیے پریشان کن خبر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس ایل فرنچائز پشاورزلمی کوچھٹاایڈیشن شروع ہونے سے پہلے ہی زوردارجھٹکالگ گیا۔جنوبی افریقن بلے باز ڈیوڈ ملر پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیز ن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملر پہلی مرتبہ پی ایس ایل کاحصہ بنے ہیں اورچھٹے ایڈیشن کے لیے پشاورزلمی نے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیاتاہم انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کوآگاہ کردیاہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث پاکستان سپرلیگ کامکمل سیز نتمام کھلاڑی ہوٹل کے ہال میں جمع ہوجائیں ،جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ایساکیوں کیاگیا؟جانیںنہیں کھیل سکیں گے۔ ڈیوڈ ملر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ابتدائی سات میچز کیلئے پشاور زلمی کی نمائندگی کر سکیں گے جس کے بعد وہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) ٹی 20 چیلنج ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے واپس جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے جو 10 مارچ سے شروع ہو گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More