اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ترکی کی کی تاریخی سیریز ارطغرل غازی میںحلیمہ سلطا ن کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی پاکستان کے شہروں کی دیوانی ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگج نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر شئیر کی ہے ۔ پوسٹ کے عنوان سے اداکارہ کی پشاور میں دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے ، اسرا نے اسلامیہ کالج کی تصویر کے ساتھ " سٹی آف فلاورز" یعنی " پھولوں کا شہر " بھی لکھا۔یاد رہے کہ ترک اداکارہ اسرا کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گی تاہم پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں بے حد مقبول ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ترک اداکار اینگن التان اور حلیمہ سلطان کا کردار اسرا بلگچ نے نبھایا ہے۔ اور یہ دونوں اداکار اس وقت پاکستان میں بے حد مقبول ہیں۔The City of Flowers. pic.twitter.com/N2HnVrzj0c— Esra Bilgiç (@esbilgic) January 19, 2021