پہلا صدر ہوں جس نے کوئی جنگ شروع نہیں کی،ڈونلڈ ٹرمپ

سماء نیوز  |  Jan 20, 2021

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں چار برس کے دوران کئے جانے والے اقدامات کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

منگل کی رات واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں فخر ہے کہ کئی برس بعد وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے کسی نئی جنگ کی شروعات نہیں کی۔

انھوں نے کہا ہے کہ امریکی عوام دعا کریں کہ نومنتخب صدرجُو بائیڈن کی انتظامیہ کامیاب ہوجائے۔ ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کےخلاف دنیا کو ایسا متحد کبھی کسی نےنہیں کیا۔

دس روز قبل واشنگٹن میں ہونےوالی بدامنی پرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیپٹل حملےکےبعدتمام امریکی خوف کاشکارہوگئے تھے۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلی بار چین کے خلاف عالمی اور اتحادیوں کےدباؤ کو بڑھنے میں واضح کردارادا کیا۔

واضح رہے کہ نومنتخب امريکی صدرجوبائيڈن آج حلف اٹھائيں گے۔ واشنگٹن میں سيکیورٹی سخت ہے اور دارالحکومت کا ريڈ زون فوجی چھاؤنی ميں تبديل کردیا گیا ہے۔ ناخوشگوارواقعےسےنمٹنےکيلئےہزاروں گارڈزتعينات کردئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More