ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بڑی مدد ملے گی،شیخ رشید

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بارڈرز پرغیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے جامع اقدامات کررہے ہیں،پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہےجس سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شائو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ، بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانےاور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے،ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی اس حوالے سے افغانستان سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے،غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شائو نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے پھیلاؤ کو جس طرح کنٹرول کیا قابل تعریف ہے،پاکستان کو بارڈر مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرینگے،بین الاقوامی جرائیم کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More