فیصل آباد،درندہ صفت انسانوں کی لاوارث بچی کیساتھ زیادتی،تصدیق ہوگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

فیصل ٓباد(روزنامہ اوصاف)فیصل آباد چک جھمبر میں ملنے والی لاوارث تیرہ سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی،بچی 12ہفتےکی حاملہ ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چک جھمبر سے ایک لاوارث بچی کو نامعلوم ملزمان نے کئی ہفتوں تک قبضے میں رکھا اور اس دوران بچی کو درندگی کا نشانہ بناتے رہے تاہم چند روز قبل بچی منظر عام پر آئی اور اسے چائلڈپروٹیکشن بیورو نے ریسکیو کیا جسے بعد ازاں دارالامان میں رکھا گیا جوحاملہ تھی اور اس کی میڈیکل رپورٹ کیلئے ٹیسٹ بھجوائے گئے تھے۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی 12ہفتے کی حاملہ ہے ۔اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ چک جھمبرہ میں درج کرایا گیا ہے ۔میڈیکل رپورٹ کے بعد چائلڈ پروٹیکشن کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بچی نے اپنے گھروالوں کا تاحال نہیں بتایا اور بس اتنا بتایا ہے کہ اسے نامعلوم افراد کئی روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More