اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیںکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔مارچ سے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسیکا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنےکا بیانیہ تقویت پا رہا ہے۔ دوسری جانب سعید غنی کا کہنا تھا کشمیر کا سودا تو ہوچکا ہے۔ ڈر ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کا سودا نہ ہو جائے۔جبکہ محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دیں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں محمود خان اچکزئی حکومتوں کو فلسطین کے داخلی معاملات میں دخل اندازی سےباز رہنےکا مشورہ دیتے رہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More