3 مہینے ائیرپورٹ پر گزارنے والا شخص ۔۔۔ ائیرپورٹ عملے نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 22, 2021

کورونا وائرس نے تاحال پوری دنیا میں اپنی دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نئے کیسز سامنےآرہے ہیں۔

وہیں کورونا وائرس سے خوفزدہ ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے 3 مہینے ائیرپورٹ پر گزار دیے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں کیلیفورنیا سے شکاگو سفر کرنے والے 36 سالہ آدتیا سنگھ نے عالمی وبا کے خوف سے سفر کرنے سے گریز کیا اور 3 ماہ تک اوہیر ائیرپورٹ پر قیام کیے ہوئے تھا۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آدتیا نے شکاگو کا سفر کیوں کیا تھا تاہم حکام کے مطابق کہ بے روزگار شخص رواں ہفتے گرفتاری سے قبل تک تین ماہ تک اوہیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے محفوظ علاقے میں چھپے رہنے میں کامیاب رہا۔

حکام کے مطابق آدتیا سنگھ اکتوبر کے وسط سے ائیرپورٹ میں مقیم تھا اور وہ مزید عرصہ وہیں رہتا اگر انھیں ائیرپورٹ حکام کی جانب سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بارے میں نہیں کہا جاتا۔

ائیرپورٹ عملے کی جانب سے شناخت ظاہر کرنے کے سوال پر آدتیا سنگھ نے چہرے کا ماسک اتارتے ہوئے عملے کو گلے میں پہنی شناختی علامت دکھائی جو ایک آپریشن منیجرز سے متعلق شناختی علامت تھی۔

تفتیش کے دوران آدتیا نے بتایا کہ وہ 19 اکتوبر کو اوہیر ائیر پورٹ پر اترا لیکن کورونا وبا کے ڈر سے گھر جانے والی پرواز میں بیٹھنے سے خوفزدہ تھا لہٰذا اس نے گھر جانے کے بجائے ہوائی اڈے میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More