برادراسلامی ملک کے بحری جہاز پرحملہ۔۔۔جانی نقصان کی اطلاعات ،کتنے افرادکواغواء کرلیاگیا،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

ابوجہ (ویب ڈیسک )نائیجیریا کے کھلے سمندر میں بحری قزاقوں نے ترکی  کے بحری جہاز کو یرغمال بنا لیا اور عملے کے ایک آذری اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔اطلاع کے مطابق خلیج گنی  کے ساو ٹوم ساحل  سے 100 بحری میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں استنبول کی ایک کمپنی کے موزارٹ نامی بحری جہاز پرحملہ کیا گیا۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے کے وقت جہاز نائیجیریا کے شہر لاگوس سےجنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون کی طرف جا رہا تھا۔ حملے میںجہاز کے 19 رکنی عملے کا ایک اہلکار ہلاک کر دیا گیا ہے اور 15 کو اغوا کر لیا گیا ہے عملے کی 3 اہلکار قزاقوں کے ساتھ جہاز میں ہیں۔ترکی نے مغوی عملے کی بازیابی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون پر جہاز کے چوتھے کپتان فرقان یارین کے ساتھ ملاقات کی اور جہاز کی صورتحال سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں۔صدر ایردوان کو بتایا گیا ہے کہ جہاز عملے کے باقی ماندہ تین اراکین کے ساتھ گیبن کی طرف جا رہا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جہاز کے عملے کی رہائی کے لئے تمام حکام کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں"۔وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی فاروق یارین اور شپنگ کمپنی کے انٹرپرینر عثمان لیونت قارسان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ،ہلاک ہونے والے رکن کے لئے تعزیت کی اور کہا ہے کہ مغوی عملے کی جلد از جلد بازیابی اور اپنے گھروں کو واپسی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔چاوش اولو نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی اور ہلاک کئے جانے والے آذری شہری کےلئے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاز کے بندرگاہ پر پہنچتے ہی میت کی فوراً آذربائیجان منتقلی کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ترکی نے آبوجا، نائیجر اور اطراف کے ممالک میں ترکی کے سفارتخانوں کو مغوی عملے کی بازیابی کے لئے متحرک کر دیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More