زرداری نے پی ڈی ایم کو استعمال کرلیا،پیپلزپارٹی اتحاد سے جلد الگ ہوجائیگی،فواد

روزنامہ اوصاف  |  Jan 25, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ زرداری اور نوازشریف ماضی کے سیاسی کردار ہیں ،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زرداری نے پی ڈی ایم کو جتنا استعمال کرنا تھا کرلیا ہے پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی ، بلاول کی عدم اعتماد کی بات ایک اور ناکامی ہے ، نہ استعفے نہ لانگ مارچ ہو گا سب اپنی تنخواہ پر کام کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں ،پھر وقت گزر جاتا ہے اورنیا بیان آجاتا ہے الگے تین ماہ بہت اہم ہیں ،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں ،زمانہ اوروقت آگے چلاگیاہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔وفاقی وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ گرداتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں ،پی ڈی ایم ایک دوسرے کی چوری بچانے کااتحاد ہے ،اپوزیشن اتحاد کی بنیاد غیراخلاقی اور غیرسیاسی تھی،اپوزیشن اتحاد کی پالیسیاں کسی نابالغ قیادت کی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ زرداری اورنوازشریف ماضی کے سیاسی کردار ہیں ،زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنا استعمال کرناتھا کرلیا،پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی ۔فوادچودھری نے کہاکہ بلاول کی عدم اعتماد کی بات ایک اورناکامی ہے،نہ ستعفے نہ لانگ مارچ ہو گاسب اپنی تنخواہ پر کام کریں گے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More