کیا آپ کے ہینڈز فری بھی ہر ماہ خراب ہو جاتے ہیں؟ ہینڈز فری کہاں سے خریدے جائیں جو زیادہ عرصہ تک چلیں، جانیں

ہماری ویب  |  Jan 26, 2021

آج کل جہاں انڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں، وہیں ہینڈز فری ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے ہاتھ میں نظر آتے ہیں۔ جن افراد کے موبائل کی آواز کم ہو وہ ہینڈز فری کے ذریعے باآسانی آواز بڑھا کر کچھ بھی سن سکتے ہیں۔

یہاں تک کہ فون پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ جتنے مرضی مہنگے ہینڈز فری لے لیں، دوکانداروں کے مطابق یہ دو یا تین ماہ سے زیادہ نہیں چل سکیں گے۔

تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے ہینڈز فری کہاں سے خریدے جائیں جو زیادہ دن چلیں۔

آپ نے بازاروں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا! بچت بازار، جیسا کہ پیر بازار، منگل بازار، بدھ، جمعرات بازار اور اتوار بازار وغیرہ۔

کئی لوگوں نے اپنے ذاتی تجربہ کی بنا پر بتایا ہے کہ ان بازاروں سے لیے گئے ہینڈز فری کسی بھی دکان سے لیے گئے ہینڈز فری سے زیادہ عرصہ تک چلتے ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں ہینڈز فری اصل ہوتے ہیں، چونکہ وہ مختلف ممالک سے لائے گئے ہوتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کا معیار بہترین ہوتا ہے۔

اسی لیے آپ اگلی بار جب بھی ہینڈز فری خریدنے جائیں، کوشش کریں کہ ان جگہوں سے خریدیں۔ یہاں ناصرف کم پیسوں میں چیز ملے گی بلکہ سستی کے ساتھ اچھی چیز بھی ملے گی اور اگر ہینڈز فری خراب ہو بھی گئے تو زیادہ دکھ نہیں ہو گا کیونکہ آپ نے اس پر زیادہ پیسے نہیں خرچ کیے ہوں گے۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More