گھر میں موجود وہ 3 چیزیں کون سی ہیں جو وائی فائی کے سگنلز کو آہستہ کر دیتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 27, 2021

وائی فائی راؤٹر ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں لیکن آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ کبھی کبھار وائی فائی کے سگنلز اس قدر ہلکے ہو جاتے ہیں کہ آپ کے موبائل میں نیٹ چلنا بند ہو جاتا ہے یا براؤزنگ بہت آہستہ ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کے پاس اپنی ڈیوائسز ہوتی ہیں جبکہ متعدد افراد کیبل نیٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

اگر کبھی ہمارا نیٹ چلنا بند ہو بھی جائے تو ہم فوراً نیٹ والے کو فون کرتے ہیں بنا سوچے سمجھے کہ کہیں مسئلہ ہماری طرف سے تو نہیں ہو رہا۔

آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے وائی فائی کے سگنل آہستہ ہو جاتے ہیں۔

پرانا ٹیلی ویژن

بہت سے افراد کے گھر زمانہ قدیم کا ٹی وی موجود ہوتا ہے جو ہمارے والدین یا دادا نانا کے زمانے میں ہوا کرتا تھا۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ٹی وی یا کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ ٹیلی ویژن ایک ایسا سگنل خارج کرتا ہے جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کر کے اسے کریش کر دیتا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے

ماہرین کے مطابق ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، لیمپ سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ لہٰذا اپنے نیٹ کا کنیکشن اس جگہ کروائیں جہاں یہ آلات نصب نہ ہوں یا پھر راؤٹر سے دور ہوں۔

مائیکروویو

رواں برس کے شروع میں برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام نے بتایا تھا کہ مائیکروویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آ سکتی ہے۔ لہٰذا خیال رکھیں کہ وائی فائی راؤٹر ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سے مائیکروویو دور ہو۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More