عوام کو جلد ہی سستا فون دستیاب ہوگا، وفاقی وزیر آئی ٹی

بول نیوز  |  Feb 15, 2021

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ  عوام کو جلد ہی سستا فون دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع  کردی ہےجس سے عوام کو جلد ہی سستا فون دستیاب ہوگا۔

امین الحق نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک کروڑ بڑھی ہے۔ ملک میں اس وقت موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 17کروڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن   22 کروڑ عوام کو اسمارٹ موبائل فون پر منتقل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ہم نے ریلوے کا خراب ہونے والا سسٹم ٹھیک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی ٹی پارک کے لیے شاہراہ فیصل میں زمین حاصل کرلی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More