ملائیشیا کے سات سال پہلے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 18, 2021

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2014میں لاپتہ ہوجانے والے ملائیشیا کی قومی ائیر لائن کےطیارے یم ایچ 370 کے حادثے نے دنیا بھرکو اس انفرادی پہلو سے سوگوار کرد یا تھاکہ اس طیارے کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔خشک زمین کے علاوہ سمندروں میں بھی تلا ش کے بعد طیارے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا جس کے بعد طیارے کی تلاش روک دی گئی تھی لیکن اب اس طیارے کا ملبہمل گیا ہے۔ اس طیارے کے ٹکڑے اتنے عرصے بعد جنوبی افریقہ کے ایک ساحل تک پہنچ گئے ہیں، جس سے اس بدقسمت طیارے کے تباہ ہونے کی کہانی میں ایک نیاموڑ آ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 8مارچ 2014ءکو کوالالمپور سے چین کے دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے تباہ ہونے والے اس طیارے میں 239مسافر سوار تھے۔ جنوبی افریقہ کے ساحل پر اس طیارے کا جو ٹکڑا ملا ہے وہ 3فٹ لمبا ہے۔اب تک اس طیارے کے 33ٹکڑے 6مختلف ممالک کے ساحلوں سے برآمد ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 16مصدقہ طور پر ایم ایچ 370ہی کے ٹکڑے ہیں تاہم باقی کے متعلق شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ طیارہ تباہ ہونے سے کچھ دیر پہلے ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جنوبی بحرہند میں جبکہ بعض کے نزدیک شمالی بحر ہند میں گر کر غرق ہوا۔کبھی کہاجاتا ہے کہ اسے مزائل مار کر گرایا گیا تھا اور کبھی افواہ پھیلتی ہے کہ اس طیارے کے پائلٹ نے خود طیارے کو سمندر میں گرایا کیونکہ وہ خ و د ک ش ی کرنا چاہتا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More