ہمایوں اور عدنان صدیقی کا ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا ترکی میں ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار عبدالرحمٰن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

متعلقہ خبرپاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ طے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کی دو ڈرامہ و فلمساز پروڈکشن...

مذکورہ تصویر میں ارطغرل غازی کی پروڈکشن ٹیم بھی موجود ہے جبکہ یہ تمام لوگ استنبول کے کسی ہوٹل میں کھانے کھارہے ہیں۔

تُرک اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں پہلی تصویر میں اُن کے ساتھ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ریما خان اور سعدیہ خان موجود ہیں۔

تُرک اداکار نے پاکستانی اداکاروں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’آپ سب کو پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں خوش آمدید۔‘

علاوہ ازیں تُرک اداکار نے ہمایوں سعید، عدنان صدیق اور اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کے ہمراہ ایک سیلفی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ ماہ ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More