گاڑی سیکھنے والی خواتین کے لیے چند آسان ٹپس جانیں ۔۔۔ جس کی مدد سے آپ بھی جلد ڈرئیونگ سیکھ سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

مرد حضرات کے لیے گاڑی ڈرائیو کرنا آسان ہوتا ہے اور نئے ڈرائیورز حضرات کو گاڑی سیکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ لیکن خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے میں کچھ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ جن خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کا شوق ہوتا ہے اور ان کے پاس گاڑی بھی موجود ہوتی ہے مگر صحیح ٹریننگ نہ آنے کے باعث وہ کار ڈرائیونگ سے محروم رہ جاتی ہیں۔

نئی سیکھنے والی خواتین کے لیے کار ڈرائیونگ کی آسان ترین ٹپس آج ہم بتانے جا رہے ہیں جس پر عمل درآمد کے بعد خواتین کار چلانے میں ایکسپرٹ ہوجائیں گی۔

1- گاڑی چلانے سے قبل پہلے خود کو ریلیکس کرلیں اور سیٹ بیلٹ باندھنا مت بھولیں تاکہ کسی قسم کے حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

2- ہر گاڑی چلانے کا طریقہ ایک ہی ہوتا ہے لیکن اس میں موجود فنکشنز اپ گریڈ ہوجاتے ہیں۔ خواتین پریشان ہونے کی بجائے اس کے کنٹرول سسٹم کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ کنٹرول سسٹم میں سیٹ کنٹرولز ، ریڈیو ، ایئر کنڈیشنگ ، ڈیفروسٹرس ، ہیٹر ، ونڈوز ، لاک ، گیجز کا کیا مطلب ہے وغیرہ شامل ہیں۔

3- گاڑی چلانے کی ہدایات میں ایک اور اہم چیز شامل ہے وہ ہیں کار کی شیشے، جی ہاں کار کے سائیڈ والے شیشے جن سے پیچھے آتی گاڑیوں کو دیکھا جاتا ہے، نئی سیکھنے والی خواتین کو سائڈ مرر کے استعمال کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

4- خواتین کو چاہئے کہ وہ دن میں زوزانہ 2 گھنٹے گاڑی چلانا سیکھیں، کیونکہ زیادہ سے زیادہ سیکھ کر ہی آپ گاڑی چلانے میں مہارت حاصل کرسکتی ہیں۔

5- گاڑی ہمیشہ ہلکی رفتار میں ڈرائیو کرنے کی عادت ڈالیں، کیونکہ جتنی ہلکی کار ڈرائیو آپ کرینگی اتنا ہی اچھا سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More