بیماریوں کی دُشمن بڑی الائچی کے 5 حیران کن فوائد ۔۔۔ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال شروع کر دیں گے

ہماری ویب  |  Feb 23, 2021

بڑی الائچی کو برصغیر پاک و ہند میں مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے جو ہمارے ہاں روزانہ پکنے والے کھانوں میں عام استعمال ہوتی ہے اور جہاں اپنے دلچسپ ذائقے اور محسور کُن خوشبو سے کھانے کا لُطف دوبالا کرتی ہے وہاں اُس کھانے کو صحت کے لیے مُفید بھی بناتی ہے۔

آج ہم آپ کو بڑی الائچی کے کرشماتی فوائد کے بارے میں بتائیں گے جس کے متعلق جان کر آپ ابھی سے الائچی کا استعمال شروع کر دیں گے۔

1 مُنہ کی بیماریاں

بڑی الائچی مُنہ کی جملہ بیماریوں میں کسی اکسیر سے کم نہیں کیونکہ یہ مُنہ میں پیدا ہونے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے جس سے دانتوں میں کیڑا لگنے کی بیماری، مُنہ کی بدبو کی بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔

بڑی الائچی کے بیجوں کو کھانے کے بعد چبانا مُنہ کی بدبو ختم کرنے کے ساتھ مُنہ کا ذائقہ خوشگوار بناتا ہے اور مُنہ میں خوشبو پیدا کرتا ہے۔

2 ہاضمے کے مسائل اور السر

طبیب صدیوں سے اس مصالحے کو ہاضمے کی بیماریوں میں بطور دوا استعمال کر رہے ہیں اور عام طور پر اسے دُوسری ادویات کے ساتھ مکس کر کے پیٹ درد، اُلٹی اور متلی اور دیگر ہضم کی پیچدگیوں کو نارمل رکھنے کے لیے کھلاتے ہیں۔

میڈیکل سائنس کے مُطابق بڑی الائچی میں ایسے کمپاونڈز شامل ہوتے ہیں جو معدے کی تیزابیت کو ختم کرنے اور السر کی صُورت میں آرام کا باعث بنتے ہیں۔

3 قوت مدافعت اور خُون کا بہاؤ

وٹامن سی ہماری قوت مدافعت کے لیے ایک انتہائی اہم وٹامن ہوتا ہے جو ہمارے ایمیون سسٹم کو بہتر طور پر فعال رکھتا ہے اور بڑی الائچی میں شامل وٹامن سی نظام مدافعت کے ساتھ ہمارے سارے جسم میں خُون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے جس سے سارے جسم کو آکسیجن کی سپلائی نارمل رہتی ہے اور جسمانی اعضاء بہتر انداز میں کام کرتے ہیں۔

4 دل کی کارکردگی کو بہتر ہوتی ہے

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بڑی الائچی کا روزانہ استعمال انتہائی مُفید معاون ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق بڑی الائچی سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

5 جلد کو بہتر بناتی ہے

اس الائچی میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں، وٹامن سی اور پوٹاشیم جیسے منرل ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے کیونکہ یہ جلد کے نیچے خون کے بہاؤ کو نارمل رکھتے ہیں جس سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More