وزیرستان میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، ترجمان پاک فوج

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد میر علی میں 4 خواتین سماجی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر حسن عرف سجنا مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حسن گزشتہ روز میر علی میں گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 خواتین سماجی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پر امن شہریوں پر دھماکا خیز مواد سے حملوں، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردوں کو بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درجسیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More