جسمانی سزائیں بچوں کی ذہنی نشونما میں رکاوٹ و ناقابل قبول عمل ہے، اسد قیصر

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جسمانی سزائیں بچوں کی ذہنی نشونما میں رکاوٹ و ناقابل قبول عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حصولِ تعلیم  کےعمل میں محفوظ ماحول فراہم کرناہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت سے متعلق بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے جو ایسے اقدام کی روک تھام میں اہم کردارادا کرے گا۔

جسمانی سزائیں بچوں کی ذہنی نشونما میں رکاوٹ و ناقابل قبول عمل ہے۔حصولِ تعلیم کےعمل میں محفوظ ماحول فراہم کرناہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت سے متعلق بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے جو ایسے اقدام کی روک تھام میں اہم کردارادا کرےگا pic.twitter.com/SBxwUnhqnK

— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) February 23, 2021

یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کے احکام واضح کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی میں بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک بل اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے،انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں پر جسمانی سزاؤں کے تدارک کے لیے قانون سازی ناگزیر تھی@AsadQaiserPTI

— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) February 23, 2021

قومی اسمبلی میں بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک بل پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ اسکولوں میں بچوں پر جسمانی سزاؤں کے تدارک کے قانون سازی ناگزیر تھی، جسمانی سزاؤں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما سمیت تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی تھی۔

تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی کے عمل میں وزیر انسانی حقوق شیریں مہرالنسا مزاری اور رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے،اسپیکر @ShireenMazari1 @MehnazAkberAziz

— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) February 23, 2021

اسد قیصر نے یہ بھی کہا تھا کہ معروف گلوکار و سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے کی بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا تھا کہ تشدد کے تدارک کے لیے قانون سازی کے عمل میں وزیر انسانی حقوق شیریں مہرالنسا مزاری اور رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More