مسلم لیگ شیرنیوں کی جماعت ہے، مریم نواز

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ شیرنیوں کی جماعت ہے۔

منظور آباد میں کا رکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ شیرنیوں کی جماعت ہے، ان شیرنیوں نے انتظامیہ ایجنسیز کو دن میں تارے دکھادئیے، الیکشن کمیشن نے خود کہہ دیا بیس افسران اغو ا ہوئے، 20  پولنگ اسٹیشنز کا نہیں ڈسکہ کا دوبارہ ری پولنگ چاہئے ، عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا یے 20پولنگ اسٹیشنز کا الیکشن کروالو، کیا تم نے مسلم لیگ ن اور عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے پورے حلقے کا الیکشن دوبارہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ایک حلقے پر ڈاکہ  ڈالنے کیلئے پنجاب کی انتظامیہ، ایجنسیز، پی ٹی آئی نے پورا زور لگایا، دھاندلی نہ ہوتی تو وزیر آباد اور ڈسکہ میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جاتیں، ان کو ووٹ کیوں ملیں نہ آٹا سستا نہ بجلی عوام ان کو ہاتھ اٹھا کر بددعائیں دے رہی ہے، ان کی ہوم گراؤنڈ کے پی کے میں عوام نے نواز شریف کے بیانئیے کو ووٹ دیا۔ نواز شریف کو فراڈ شیٹ میں پکڑنے کی بجائے 45لاکھ روپے گھر دیکر گئے، پاکستان میں انصاف ہوتا تو نواز شریف کیخلاف مضحکہ خیز مقدمات عدالتیں فراڈ قرار دے دیتیں، پنجاب کا بیچارہ معصوم سا وزیراعلی اپنی چوری بتا دے نہیں تو ہم تمام نام سامنے لے آئیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بزادار کے ساتھ عمران خان بھی مکمل چور ہیں، ذوالفقار ورک نے اپنے حلف سے غداری کر کے عمران کی چوری میں اسکا ساتھ دیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More