الیکشن کمیشن، سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کے پی سے 12 نشستوں پر 25 امیدوار میدان میں رہ گئے، خیبرپختونخوا سے 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے مینا خان آفریدی اور نجی اللہ خٹک نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، پی ٹی آئی کے دوست محمد خان نے بھی جنرل نشست جمع کئے گئے کاغذات واپس لے لئے۔

اس کے علاوہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرمحمد علی سیف بھی سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیراعلی شکایات سیل کے انچارج دلروز خان بھی دستبردار ہوگئے۔

اس کے علاوہ  آزاد امیدواروں میں شکیل آفریدی اور نصراللہ خان وزیر نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی  فرزانہ جاوید بھی انتخابات سے دستبردار ہوگئیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی 12  نشتوں کیلئے 51 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جس میں سے10  کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 41 کے کاغذات منظور ہوئے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More