برطانوی اداکارہ گوگو را مہاجرین کے عالمی ادارے کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

وائس آف امریکہ اردو  |  Feb 26, 2021

ویب ڈیسک — 

برطانوی اداکارہ گوگو مباتھا را کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا بین الاقوامی خیرسگالی کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اپنی تقرری کو ایک اہم کام ادا کرنے کا موقع بیان کرتے ہوئے گوگو را نے عالمی وبا کے دوران مہاجرین کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ مہاجرین کی آواز کو بلند کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

"میں ہمیشہ مہاجرین کی نامساعد حالات میں ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے پر انہیں سراہتی ہوں اور میرے لیے یہ فخر کی بات ہو گی کہ میں ایسے پرعزم لوگوں کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے میں شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنا تمام لوگوں کے حق میں ہے، کیونکہ کووڈ نائئنٹین نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ہم اتنے ہی محفوظ ہیں جتنے ہمارے وہ لوگ جو غیر محفوظ ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ مہاجرین تو اپنا گھر بار چھوڑ کر کسی دوسری جگہ پر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

اس سے قبل بھی گوگو را مہاجرین کے ادارے کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں اور وہ 2018 سے اس ادارے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کے دوران وہ پہلے ہی روانڈا اور یوگنڈا میں جا کر وہاں مشکلات سے دوچار خواتین اور نوجوانوں کے حوصلے بڑھا چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More