وزیر خارجہ نے کہاہےکہ پاکستان سری لنکا کی قیادت کا شکرگزار ہے کہ انہوں نے کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے تدفین کی اجازت دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ درحقیقت باہمی افہام و تفہیم ، احترام اور انسانیت کے یہی اصول ہیں جو پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو ترقی اور خوشحالی میں لائیں گئے۔Pakistan is grateful to the leadership of Sri Lanka for allowing the option of burial for victims of #Covid19. Indeed it is these very principles of mutual understanding, respect and humanity that bring relationships to thrive and prosper. 🇵🇰 🇱🇰 https://t.co/wdUZzaaUVT
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 26, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کی اور کہاکہ سری لنکا کی حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،جو کوویڈ 19 میں مرنے والوں کے لئے تدفین کے اختیار کی اجازت دیتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز ختم ہوا ہے، دورے کے دوران عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ -->