ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کیا ہے، حماد اظہر

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے باوجود ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر پریس بریفنگ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے 27 میں 24 ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ جنوری 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان آیا جس کے بعد ادارے کی جانب سے پاکستان کو سخت ایکشن پلان  دیا گیا اور آج پاکستان نے 27 میں 24 ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ جب ہمیں 27 نکاتی ایکشن پلان ملا تو اس وقت صرف ایک پر عملدرآمد کیا تھا اور آج 90 فیصد تک پلان پر عملدرآمد ہوچکا ہے بقیہ 3 نکات پر بھی جلد عملدرآمد کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تخریبی فنانسنگ روکنے کے اقدامات کو بھی سراہا گیا ہے جبکہ پاکستان کے تمام ادارے اور صوبے بھی اس پر حکومت کے ساتھ کام کررہیں ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ میں موجود ممالک نگرانی میں رہتے ہیں  پاکستان کو فیٹف اور اے پی جی کی دوہری نگرانی کا سامنا ہے جس کے لئے  میوچل ایوالیویشن کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ میں ہونے سے معاشی نقصان نہیں ہوتا بلیک لسٹ ہونے سے معاشی نقصان ہوتا ہے تاہم ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا پلان چیلنجنگ ہے اور پاکستان کام کررہا ہے۔

کراس بارڈر اسمگلنگ اور بینکوں کے حوالے سے کام کرنا مشکل تھا جو ہم نے کیا اور تخریبی فنانسنگ کو روکنے کیلئے استعداد کو بڑھایا، اس حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو مزید پیش رفت کی ہدایت کی گئی ہے جس میں ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام، ریگولیشن اور تحقیقات شامل ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ اقوام کے نامزد کردہ گرفتار افراد کی سزائیں بڑھائی جائیں اور لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More