شعیب اختر اور مشابہہ خاتون کے بولنگ اسپیلز

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

نئی دہلی (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے شعیب اختر کی شاندار بولنگ اسپیلز کی ویڈیوز میں ترمیم کر کے خود کو خوبصورتی سے شامل کرلیا۔خود کو ویڈیو میں شامل کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی نے شعیب اختر کی کِٹ جیسا لباس ہی زیب تن کیا اور ان ہی کے بولنگ اسٹائل کو کاپی کیا۔ونیتا نے یہ خوبصورت    View this post on Instagram           A post shared by Vinita Khilnani (@omgvinita)

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب اختر کے ساتھ جڑواں بنتے ہوئے۔‘سوشل میڈیا پر زیر گردش ہمشکل خاتون پر سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ ونیتا اس غیر معمولی مشابہت کو انجوائے کررہی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس پر کھل کر اظہار خیال بھی کر رہی ہیں۔ونیتا نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں شعیب اختر کی طرح دِکھتی ہوں؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More