پی ایس ایل 6 کا فائنل کو ن جیتے گا؟ میاں مٹھو نے پیشن گوئی کردی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل)  سیزن سکس کا فائنل کونسی دو ٹیمیں کھیلیں گی اور ایونٹ کی ٹرافی کون اٹھائے گا ،لاہور کے میاں مٹھو نامی طوطے نےفال نکال دی اور یہ بھی بتا دیا کہ سپر لیگ میں کونسا کھلاڑی رنز کے ڈھیر لگائے گا۔پیرمکی دربار کے قریب فال نکالنے والے بزرگ نجومی کے طوطے نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فاتح قرار دیا ہے بلکہ یہبھی بتا دیا کہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل فائنل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میدان میں اترے گی۔میاں مٹھو نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کنگز کے بابراعظم اور کوئٹہ کے فاف ڈوپلیسی آئندہ میچز میں رنز کا انبار لگائیں گے۔طوطے کا فال نکالنے والے بزرگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ “میاں میٹھو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فاتح قرار دیا ہے آگے ,اللہ بہتر جانے۔ امکانات اور پیش گوئیاں اپنی جگہ لیکن پی ایس ایل کی فتح کا سہرا کس کے سر سجے گا یہ تو فائنل میچ کے روز ہی پتا چلے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More