انسٹاگرام صارفین جلد نیا فیچر استعمال کرینگے

سماء نیوز  |  Mar 26, 2021

انسٹاگرام اسٹوری معمولی لمحات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔

ابھی اگر آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں تو آپ کو پتا ہوگا کہ انسٹاگرام اسٹوری پر کیمرہ ٹول موجود ہوتا ہے جس سے آپ تصویر لے کر اور اسے مختلف افیکٹس کے ساتھ فوراً ہی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم اب انسٹاگرام کی جانب سے جلد ہی ’ڈرافٹ ‘ فیچر متعارف کیا جائے گا جس سے آپ انسٹا اسٹوری کو محفوظ کرپائیں گے اور بعدازاں اس میں ترمیم بھی کرپائیں گے۔

ابھی اگر آپ ایفیکٹس کے ساتھ اسٹوری کی تصویر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انسٹاگرام اسے آپ کی لائبریری میں بطور ویڈیو اسٹور کردیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال ان ایفکٹس کو محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More