کیاحاملہ خواتین کورونا ویکسین نہیں لگواسکتے؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،خواتین بارے انتہائی اہم خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 30, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی انسداد کورونا ویکسین کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے قبل معمر افراد اپنا بلڈ پریشر نارمل رکھیں،کینسر اور کیموتھراپی والے مریضوں ، خون کےامراض میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین کو ویکسین نہیں لگائی جاسکتی۔ڈاکٹروں کے مطابق کسی بھی قسم کی الرجی میں مبتلا افراد ور امراض قلب بھی ویکسین لگوانے سے قبل اپنے معالج سے ضروری ہدایت لیں۔حکام کے مطابق معمر افراد ویکسی نیشن سینٹرز پر موجود عملے کو اپنی تمام طبی معاملات سے آگاہ کریں تاکہ ویکسین لگانے سے قبل تمام ابہام کو دور کیا جاسکے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More