لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکار کورونا کاشکار ، نام بارے پتا چل گیا ، مداحوں کو چونکا دینے والی خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 04, 2021

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تُرک ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ اور ’ہماری کہانی‘ میں مرکزی کردار کرنے والے تُرک اداکار بوراک دنیز بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔تُرک میڈیا کے مطابق بوراک دنیز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔بوراک دنیز ان دنوں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھےاور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکاروں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب ابھی تک بوراک دنیز نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سوشل میڈیا پر جاری نہیں کیا ہے۔اس سے قبل تُرک ڈرامہ ’ہماری کہانی‘ میں بوراک دنیز کے ساتھ فضا کا مرکزی کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ ہیزل کایا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ بوراک دنیز تُرکش شوبزانڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور ماڈل ہیں، پاکستان میں اُن کا ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ اور ’ہماری کہانی‘ بےحد مقبول ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ بوراک دنیز کو پاکستان میں بھی خوب مقبولیت مل رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More