گووند بھی کرونا وائر س کا شکار ہو گئے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 04, 2021

ممبئی ( مانیٹر نگ ڈیسک) بھارتی فلمسٹار گووندا کرونا میں مبتلا ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان میں وبا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں تاہم اداکار کے دیگر فیملی ممبر ان اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔بالی وڈ اداکار کے ترجمان کے مطابق گووندا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اداکار کو گھر پر ہی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے مداحوں کو بھی کورونا کے خلاف احتیاطیتدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔خیال رہے کہ اداکار کی اہلیہ سنیتا حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہوئی ہیں جبکہ اداکار کی اہلیہ نے درخواست کی ہے کہ وہ تمام افراد جو حال ہی میں گووندا سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More