میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف چند گھنٹے تھے اور مجھے اس تکلیف ۔۔ موت کے منہ سے واپس آنے والی اداکارہ لیلیٰ واسطی کی بیماری کی درد ناک کہانی

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی کا نام ایک ایسا نام ہے، جو پاکستانی شوبز صنعت میں کافی مشہور ہیں۔

بہت سے لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ایک لیلیٰ واسطی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن متعدد لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ انہیں تقریباً 10 سال قبل کینسر کی ایک انتہائی مہلک قسم لیوکیمیا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ لیلیٰ واسطی نے ایک ویب چینل کے پرواگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی خطرناک بیماری کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے پاس صرف 48 گھنٹے رہ گئے تھے جس پر لیلیٰ نے کہا کہ جی ہاں میرے پاس زندگی کے آخری 48 گھنٹے رہ گئے تھے اور میں نے کہا تھا کہ شکر الحمد للہ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اللہ سے کہا کہ تو نے مشکل میں ڈالا اور تو ہی سب ٹھیک کر دے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس دوران میں اپنے والدین اور شوہر کے لیے بہت فکر مند تھی اور اس وقت وہ پاکستان میں تھے اور میں امریکہ میں تھی۔ لیلیٰ نے بات کو آگے لے جاتے ہوئے کہا کہ انہیں علامات صرف یہ تھیں کہ انہیں بہت ٹھنڈ لگ رہی تھی، پھر میں اپنی ایک بہت اچھی دوست کے ہاں گئی جس کا گھر ایک گھنٹہ دور تھا اور اس کے بعد میں اپنی ایک اور دوست کے گھر گئی اور اچانک وہاں گر گئی جس کے بعد میری دوست مجھے ہسپتال لے کر دوڑی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہسپتال کمیونٹی ہسپتال تھا وہاں بڑے بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج نہیں ہوسکتا تھا تاہم وہ مجھے ائیر لفٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے امریکہ میں کینسر کے سب سے بڑے ہسپتال جون ہاپکنز لے گئے۔

اداکارہ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ نے اگر پریشانی میں ڈالا تھا تو ساتھ میں اس کا حل بھی عطا کیا، میں جون ہاپکنز ہسپتال سے صرف پندرہ 15 منٹ کی دوسری پر تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میں کینسر کی ایک انتہائی مہلک قسم لیوکیمیا کا شکار ہوچکی ہوں۔ انہوں نے ایک فارم پُر کروایا اس کے بعد میں میرا علاج شروع ہوا۔

مزید اداکارہ لیلیٰ واسطی نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More