یہ کس بھارتی اداکار کی پوتی ہیں؟نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی وڈ اسٹارز ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن ان کے اسٹار بچے بھی کم نہیں ہیں۔ سارہ علی، جھانوی کپور ، اننیا پانڈے ، شانیا کپور اور سہانا خان جیسے اسٹارز کڈز ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔لیکن کچھ اسٹار کڈز ایسے بھی ہیں جو بالی وڈ اور گلیمر کی دنیا سے دور ہیں۔ ان میں سپر اسٹار ششی کپور کی پوتی عالیہ کپوربھی شامل ہیں جن کی خوبصورتی کے تو خوب چرچے ہیں مگر وہ فلمنگری سے بہت دور ہیں۔عالیہ کپور اداکار ششی کپور کے بیٹے اور مشہور فوٹو گرافر کرن کپور کی بیٹی ہیں۔کرن نے کینیڈا کی ایک خاتون لورنا سے شادی کی جو بعد میں ہندوستان میں لورنا کپور کے نام سے مشہور ہوئیں اس جوڑے کے دو بچے ، عالیہ کپور اور زچ کپور تھے۔عالیہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور وہ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ خوبصورتی میں کرینہ اور کرشمہ سے مقابلہ کرتی ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ کے والد کرن کپور بھی فلمی دنیا سے الگ تھلگ تھے۔ انہوں نے گلیمر ورلڈ کو چھوڑ کر لندن میں سکونت اختیار کی جہاں عالیہ بھی ان کے ساتھ رہتی ہیں۔لندن میں رہائش کے باوجود وہ بھارت میں کپور اور پٹودی خاندان کے کافی قریب ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے وقت عالیہ بھی پٹودی ہاؤس پہنچی تھیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More